بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) نے کہا ہے کہ کالے دھن کی صورت میں دیگر
معاشی نظام کو ختم کرنے کیلئے نوٹ بندی ضرورت تھی اور اس سے سرکاری معیشت
کے باہر تہہ خانوں میں بند پیسہ بینکوں میں آیا ہے جس سے اقتصادی ترقی کی
رفتار تیز ہوگی۔بی جے پی کی قومی ایکزیٹیو کی میٹنگ میں دوسرے دن آج یہاں منظور اقتصادی
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ نوٹ بندی کی مقدس مہم میں
ملک کے عوام نے
دشواریوں کا سامنا کرکے بھی پورے جوش سے حکومت کا ساتھ دیا اور اپوزیشن
پارٹیوں کی منفی تشہیر کو ناکام کردیا۔معیشت کو ڈیجیٹل بنانے کے حکومت کے فیصلے کی ستائش کرتے ہوئے پارٹی نے
کہاکہ اس سےایماندار متوسط طبقہ کے ٹیکس دہندگان، چھوٹے تاجروں، چھوٹے
مزدوروں اور چھوٹے پیشہ ور لوگوں کو طاقت ملی ہے جو اب تک کالابازاری کے
خاموش تماشائی بنے ہوئے تھے۔